ریاست آندھرا پردیش میں ”کمیونکیشن اسکلز” کی رونمائی

آندھرا پردیش (سید نثار احمد) آندھرا پردیش مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن گنٹور کی دعوت پر جناب سید نثار احمد صاحب نے آندھرا پردیش کے گنٹور اور کرشنا اضلاع کا دورہ کیا۔ مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کے صدر جناب شیخ رفیع صاحب گنٹور، جناب شیخ رزاق صاحب آل مائنورٹیز اسوسی ایشن کے سربراہ،مسلم انٹیلیکچول فورم کے سربراہ جناب پی ایوب خان صاحب کی قیادت میں جناب سید نثار احمد کی تصنیف کمیونکیشن اسکلز برائے بی یو یم ایس طلباء کی رونمائی محترمہ سندھیارانی صاحبہ کمیشنر و ڈائریکٹر برائے اسکول ایجوکیشن آندھرا پریش نے شہر امراوتی کے دفتر میں کی۔ اس کتاب کے موضوعات پر سید نثار احمد صاحب نے روشنی ڈالی۔ محترمہ سندھیا رانی صاحبہ نے کمیونکیشن اسکلز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس تصنیف کی تعریف کی، اور یہ بھی کہا کہ اساتذہ اور فوقانوی جماعتوں کے طلباء کو ان موضوعات سے روشناس کروانا بے حد ضروری ہے۔ اس تصنیف سے متاثر ہو کر محترمہ سندھیارانی صاحبہ نے جناب سید نثار احمد صاحب سے مطالبہ کیا کہ شعبہ تعلیم سے منسلک سبھی اساتذہ اور طلباء کے لئے بھی اس موضوع پر کتاب لکھیں اور آٹھویں اور نویں جماعت کے نصابی کتب میں درج کروانے کی کوشش کریں اور اس سلسلہ میں ایس سی ای آر ٹی سے رجوع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ یہ بھی وعدہ کیا کہ اس کے متعلق ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن اپنا تعاون کرے گا۔ مصنف سید نثار احمد نے کمیشنر اور ڈائریکٹریٹ اور آندھر پردیش مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

Communication Skills Book launch

Communication Skills Book launch

Communication Skills Book launch

Communication Skills Book launch

Communication Skills Book launch

Communication Skills Book launch

Communication Skills Book launch

Communication Skills Book launch