اسٹیٹ بینک کی جانب سے قلیل اور تویل مدتی بانڈز کی نیلامی

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) مالیاتی خسارے سے نمٹنے کے لئے حکومت بینکوں سے اضافی 300 ارب روپے قرض لے گی، اسٹیٹ بینک مئی سے جولائی کے درمیان بانڈز کی چھ نیلامیاں کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مہنگائی پر قابو پانے اور مالیاتی خسارے سے نمٹنے کے لئے مرکزی بینک مئی سے جولائی کے دورمیان قلیل اور تویل مدتی بانڈز کے اجراء کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ چھ نیلامیوں کے ذریعے قلیل مدت کے لئے 900 ارب روپے کے بانڈز جاری کیے جائیں گے جبکہ مالیاتی خسارے سے نمٹنے کی خاطر حکومت بانڈز کے ذریعے بینکوں سے 300 ارب روپے کا اضافی قرضہ حاصل کرے گی۔

دوسری جانب مئی سے جون کے درمیان اسٹیٹ بینک تویل مدتی بانڈز جاری کر کے 200 ارب روپے وصول کرے گا۔