اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان، بنیادی شرح سود 5.75 فیصد پر برقرار

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) ملکی معاشی ترقی میں اضافے کی امید کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے گورنر اشرف وتھرا کا کہنا ہے کہ معیشت کا بڑا حصہ غیر دستاویز ہے جسے ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کی ضرورت ہے، مرکزی بینک نے بنیادی شرح سود کو 5٫75 فیصد پر برقرار رکھا۔

اسٹیٹ بینک میں رواں مالی سال کی پہلی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے مرکزی بینک کے گورنر اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ بہتر امن و امان اور نجی شعبے کے قرضوں کی رفتار تیز ہونے کے علاوہ عوامی فلاح کے پراجیکٹس اور پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبوں میں سرمایا کاری اور معاشی ترقی کے فروغ میں اہم کرداد ادا کریں گے ۔

بین الاقوامی ادائیگیوں کے توازن کے حوالے سے اشرف وتھرا نے بتایا کہ عالمی ادائیگیوں اور وصولیوں کے فرق کو کم کرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ بہتر حکمت عملی کے تحت 70 سال کی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف کا قرض پروگرام مکمل کر رہے ہیں۔