اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

 State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے کے قرض لینے کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ روں مالی سال مہنگائی کی شرح 4 فی صد تک رہنے کی توقع ہے۔ بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح میں بہتری آئی ہے۔

اشرف وتھرا نے مزید بتایا کہ ٹیکس محاصل میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ کپاس اور چاول کی پیداوار کا منفی اثر گندم اور دیگر فصلوں کی بہتر پیداوار سے زائل ہو سکتا ہے۔

عالمی ادائیگیوں کے حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے سے زرمبادلہ زخائر میں بہتری آئی جبکہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے غیر ملکی سرمایا کاری بڑھنے کی امید ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ تاجروں کے لیے ایمنیسٹی اسکیم ایف بی آر اور حکومت کا معاملہ ہے۔

فائلرز کی تعداد میں اضافے کو خوش آمدید کہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں ختم ہونے کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جائزے کے بعد ایران سے بینکاری روبط شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔