اسٹیٹ بینک نے رمضان کے لیے اوقات کار کا اعلان کر دیا

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے رمضان کیلیے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک، مالیاتی ادارے، اسٹیٹ بینک کے دفاتر پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 2:15 تک خدمات کھلے رہیں گے۔

جمعہ کو دفتری اوقات 8 تا 1 بجے تک ہونگے۔ بینک و مالیاتی ادارے پیر تا جمعرات 8 بجے سے 1:45 تک عوامی لین دین انجام دیں گے۔ جمعہ کو لین دین کے اوقات صبح 8 تا دوپہر 12:30 تک ہونگے۔