سٹیٹ بینک کی صارفین کو چپ والے کارڈز دینے کی ہدایت

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اے ٹی ایم ہیکنگ کا توڑ نکال لیا گیا۔ میگنیٹک ٹیپ والے کارڈ کا زمانہ ہوا پرانا۔ اب چپ والا کارڈ ہی چلے گا جس سے ڈیٹا چرانا نؤسربازوں کے لئے ناممکن ہے۔ دنیا بھر کے بینک اپنے صارفین کو یہی کارڈ فراہم کرتے ہیں۔ میگنیٹک ٹیپ والے کارڈ سکیمنگ کے ذریعے باآسانی ہیکرز کا نشانہ بن جاتے ہیں۔

سکیمنگ کی سینکڑوں شکایات کے بعد سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو نئے اے ٹی ایم کارڈز صارفین کو جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ ڈیڈ لائن کے باوجود کسی بینک نے اب تک چپ کارڈ متعارف نہیں کرایا۔

بینکس ہر سال مختلف سروسز کے نام پر کھاتے داروں کے اکاؤنٹس سے رقم کاٹنے میں تو سب سے آگے رہتے ہیں لیکن جب بات صارف کو بہتر خدمت فراہم کرنے کی آتی ہے تو صرف لب کشائی سے کام چلا لیتے ہیں۔