ریاست کی رٹ قائم کرنے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کردار قابل تعریف ہے: نواز شریف

Nawaz Sharif Chaired Meeting

Nawaz Sharif Chaired Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نواز شریف اور کابینہ نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے معاملے سے نمٹنے پر وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے چوہدری نثار سے کہا کہ آپ نے ریاست کی حفاظت کے لیے اپنا فرض ادا کیا اور ریاستی رٹ منوانے کے لیے اداروں کا کردار بھی قابل تحسین تھا۔

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ میں نے وزیراعظم نواز شریف کی رہنمائی میں اپنا فرض ادا کیا ہے ،اس حوالے سے پولیس اور ایف سی کا کردار قابل تعریف ہے ۔چوہدر ی نثار نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم کے اعتماد اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

اجلاس کے آغاز میں سانحہ کوئٹہ کے شہدا اور سانحہ گڈانی میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور میری ٹائم سیکیورٹی کی پالیسی سمیت 25 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گی۔