دو ریاستی حل کے علاوہ کوئی متبادل آپشن نہیں، انگیلا میرکل

 Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل پر برلن حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج برلن میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادی کاری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی خاطر دو ریاستی حل سے بہتر کوئی متبادل آپشن نہیں ہے۔

وہ آج محمود عباس سے ملاقات کر رہی ہیں۔ جمعرات کی شام برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ مشرق وسطیٰ امن عمل میں برلن حکومت زیادہ فعال کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی کے اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ اس تناظر میں ثالثی کا کردار بخوبی نبھا سکتا ہے۔