دو ریاستی حل ہی پائیدار استحکام کی راہ ہموار کر سکتا ہے: جرمن چانسلر

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) اسرائیلی صدر ریوِن ریولن جرمنی کے تین روزہ دورے پر برلن پہنچ گئے۔ جرمن حکومت کی طرف سے اسرائیلی صدر کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اس موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی سمجھتا ہے کہ دو ریاستی حل ہی علاقے میں پائیدار استحکام کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔