سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف برداری کل اسلام آباد میں ہو گی

All Pakistan Youth Convention

All Pakistan Youth Convention

اسلام آباد: سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف برداری کل اسلام آباد میں ہو گی جس میں صدر شہیر سیالوی سمیت دیگر ارکانِ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی محترم منیب اقبال ہوں گے جوکہ ارکان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں مسئلہ کشمیر سے متعلق انتہائی اہم اعلان متوقع ہے۔

تقریب میں نظریہ پاکستان اور فکرِ اقبال پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی جبکہ پاکستان کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں سٹوڈنٹ رہنمائوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

شہیر سیالوی (صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ)
فون: 0308-5680457