سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیرسیالوی کا مرکزی سیکرٹریٹ پر ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب

Shaheer Sialvi

Shaheer Sialvi

لاہور: سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیرسیالوی نے مرکزی سیکرٹریٹ پر ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے اول تاپانچویں جماعت تک کے نصاب میں اسلام، پاکستان اور افواج پاکستان کے متعلق اسباق و تصاویر خارج کردی گئی ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیرسیالو ی نے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ نصاب میں تبدیلی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، حضورنبی کریم ، حضرت خدیجہ، مکہ معظمہ اور مدینہ شریف سمیت دیگر اسلامی مضامین و تصاویر خارج کرنے والے عذاب الہٰی کو دعوت دے رہے ہیں، ایسی گھناونی سازش کرنیوالے غدار عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے، ان کا کہنا تھاکہ ایسے عناصر اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے اگر حکمرانوں نے اس اقدام کا سختی سے نوٹس نہ لیا تو سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ پورے ملک میں احتجاج کریگی اور جب تک نصاب میں تبدیلی کا عمل رک نہیں جاتا ہمارا احتجاج ہر صورت جاری رہیگا۔