متحدہ کی منی لانڈرنگ کا معاملہ، سرفراز مرچنٹ اسلام آباد پہنچ گئے

Sarfaraz Merchant

Sarfaraz Merchant

اسلام آباد (جیوڈیسک) سرفراز مرچنٹ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو بیان ریکارڈ کروانے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

سرفراز مرچنٹ ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف منی لانڈرنگ اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات کے حوالہ سے ثبوت فراہم کریں گے۔

سرفراز مرچنٹ کے بیان کو ضمنی ایف آئی آر کا حصہ بھی بنا دیا جائے گا جبکہ کچھ دن بعد مصطفیٰ کمال بھی اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ کی سیکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی۔