متحدہ کو عوام کی خدمت سے روکا جا رہا ہے : فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

کراچی (جیوڈیسک) خدمت خلق فاونڈیشن کی سالانہ امدادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم سے رابطہ کیا ہے کہ ہمارے لوگوں کو پاکستان میں ٹریننگ دی جائے جو ملزمان کا خاکہ دیکھ کے اندازہ لگا لیتے ہیں کہ ملزم کی قومیت کیا ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی اور وڈیو بیانات میں وقت ضائع کرنے کے بجائے امجد صابری کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے کیمپ ہر جگہ لگے ہوئے لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔