ڈگری منتخبہ امیدواروں کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری

Degree

Degree

نظام آباد: ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو گری راج کالج نظام آباد کی اطلاع کے بموجب ریاست تلنگانہ کے تمام سرکاری و خانگی ڈگری کالجوں میں پہلے مرحلے کے داخلے 25جون تک جاری رہیں گے۔dost ویب سائٹ کے ذریعے جن طلبا نے آن لائن درخواستیںداخل کی ہیں انہیں سیٹ الاٹمنٹ

آڈر دوست ویب سائٹ کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں۔ تمام منتخب طلبا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ الاٹمنٹ آرڈر کے پرنٹ اور تمام اصل اسنادات’ان کے زیراکس ‘انکم اور کاسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ انہیں الاٹ کردہ کالج پر جا کر اپنے داخلے کی کاروائی25جون سے قبل مکمل کرلیں۔ داخلہ نہ لینے کی صورت میں ان کی نشست مخلوعہ تصور کی جائے گی اور دوسرے مرحلے کے آن لائن درخواستوں کے وقت دیگر طلباء کو د ے دی جائیں گی۔ گری راج کالج میں اردو میڈیم بی اے بی کام میں منتخب طلباء کے داخلے جاری ہیں۔ آن لائن طلباء اپنے اسنادات کے ساتھ بی اے میں داخلے کے لئے ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی سے اور بی کام میں داخلوں کے لئے محمد عابد علی لیکچرر کامرس سے رجوع ہوں۔