تھانہ گجرات صدر نے گلیانہ کے بھینس چور کو گرفتار کر کے چالیس لاکھ کے مویشی بر آمد کر لئے

Arrested

Arrested

گلیانہ (نامہ نگار) تھانہ گجرات صدر نے گلیانہ کے بھینس چور کو گرفتار کر کے چالیس لاکھ کے مویشی بر آمد کر لئے۔

تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے مویشی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا اور مویشی چوروں سے 19 مویشی برآمد کر لئے ،جن کی مالیت تقریبا 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

تھانہ گلیانہ میں بھی گرفتار ملزمان سے گلیانہ سے چوری شدہ مویشی بر آمد کئے ہیں۔ تھانہ گلیانہ میں مویشی چوروں کے خلاف 111/15 مقدمہ درج ہے۔