تھانہ صدر واہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

Drug Dealers

Drug Dealers

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی / تحصیل رپورٹر) تھانہ صدر واہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری، جی ٹی روڈ نیو سٹی کے مقام پر چھاپہ مار کر تین ڈرم شراب برآمد آلات کشیدگی بھی قبضہ میں لے لئے گئے، ملک آباد سے خاتون منشایت فروش گرفتار قبضہ سے 1220 گرام چرس برآمد ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ صدر واہ نے مخبر کی اطلاع پر نیو سٹی جی ٹی روڈ ہوٹل کی بالائی منزل پر شراب کی بھٹی پر کامیاب چھاپے کے دوران سینکڑوں لیٹر دیسی شراباور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کر کے ملزم شہباز خان ولد شفیق کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، جبکہ ملک آباد کے علاقہ سے خاتون منشیات فروش مسماة سرینہ بی بی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1220 گرام چرس برآمد کر لی۔

شراب فروشی کے ملزم شہباز نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ دیسی شراب تیار کر کے اس پر ولائتی لیبل لگا کر بوتلوں میں پیک کر نے کے بعد اپنے کارندوں کے زریعے مختلف مقامات پر عرصہ دراز سے فروخت کر رہا ہے بدنام زمانہ منشایت شہباز خان کی نشابدہی پر پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے،یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تھاہ صدر واہ نے منشایت فروشوں کے خلاف کریک ڈاون میں بیس سے زائد منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی ہے،ایس ایچ او یاسر کیانی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا جبکہ منشیات فروشی کے گھناونے کاروبار میں ملوث افراد سے متعلق انکا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہئے کہ وہ ان عناصر کی نشاندہی کریں جو معاشرے کے ناسور ہیں پولیس بلا تفریق انکے خلاف کاروائی کرے گی۔