سٹیون سمتھ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان

Steven Smith

Steven Smith

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی بلے باز سٹیون سمتھ دو درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈویلیرز کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ قومی کھلاڑی یونس خان نے 829 پوائنٹس پر ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔

یونس خان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز اپنی رینکنگ میں بہتری نہیں لا سکا ہے۔ بولنگ میں سٹین گن کے نام سے مشہور ڈیل سٹین بغیر کسی تبدیلی کے پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی سپنر یاسر شاہ سری لنکا کیخلاف اپنا جادو دکھاتے ہوئے ایک درجہ ترقی پانے کے بعد دنیا کے چوتھے بہترین بولر بن گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کیٹگری میں کوئی تبدیلی نہیں ہو سکی تاہم بنگلا دیشی شکیب الحسن سرفہرست ہیں۔