اسٹاک ایکس چینج ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقلی مناسب نہیں، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اصل اسٹاک ایکس چینج تو کراچی اسٹاک ایکس چینج تھی، ہیڈکوارٹر کو اسلام آباد منتقلی مناسب نہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہاکہ کراچی پاکستان کامعاشی دارالحکومت ہے اور رہنا چاہئے، اصل اسٹاک ایکس چینج تو کراچی اسٹاک ایکس چینج ہے، لاہور اسٹاک اوراسلام آباد ایکس چینج اس کا حصہ تھیں، اب اسٹاک ایکس چینج کا ہیڈکوارٹر کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جومناسب نہیں۔

وزیراعظم نے چند روز پہلے ہی کراچی اسٹاک ایکس چینج کی کارکردگی کو سراہا تھا، فاروق ستارنے کہا کہ کیا اب کل پی آئی اے کا ہیڈآفس بھی اسلام آباد لے آئیں گے۔

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اسٹاک ایکس چینج کا ہیڈکوارٹر اسلام آباد منتقلی کا مطالبہ سنیٹ میں کیا گیا، ان کے خیال میں کچھ اہم ادارے جہاں ہیں وہیں رہنے چاہیں کیونکہ اداروں کی منتقلی پر اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔