اسٹاک ایکسچینج کی لائسنسنگ اور آپریشن کے نئے ریگولیشنز جاری

SECP

SECP

کراچی (جیوڈیسک) ایس ای سی پی نے اسٹاک ایکسچینجوں کو لائسنس جاری کرنے اور ان کے آپریشنز کو ریگولیٹ کرنے کے لئے نئے سکیورٹیز ایکٹ کے تحت بنائے گئے ریگولیشنز کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔

سکیورٹیز کے نئے قانون کے مطابق، ان ریگولیشنز میں ایک اسٹاک ایکسچینج کو لائسنس کے اجراء، اسٹاک ایکسچینج کے لئے کم از کم مالی وسائل، اس کے فرائض و ذمہ داریوں، آڈٹ اور اکاؤنٹ کی شرائط، ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کی تعیناتی اور فرائض، سرمایہ کاروں کے حقوق اور دیگر شرائط کو طے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اسٹاک ایکسچینج کے لئے لازم ہو گا کہ وہ اپنی معلومات کی حفاظت کے لئے مناسب اقدامات کرے اور کسی بھی قسم کے حادثہ کی صورت میں کاروبار کو جاری رکھنے کی منصوبہ بندی بھی کرے۔

نئے ریگولیشنز بین الاقوامی معیارات کے مطابق ترتیب دیئے گئے ہیں۔ ریگولیشنز کا مسودہ رائے عامہ کے لئے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ہے اور اسے ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر بھی مہیا کر دیا گیا ہے۔