سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس 49 ہزار کی حد عبور کر گیا

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل پیکییج کے اعلان سے بعد سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک بار پھر 49 ہزار کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا۔

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ٹیکسٹائل پیکیچ کے اعلان کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر دوڑ گئی ۔ ٹریڈنگ کے دوران اںڈیکس میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ تقریباً تمام کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب ریفائنرز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے شیئرز کی مالیت میں بھی اضافہ کا رجحان جاری ہے۔

ترقیاتی کاموں میں تیزی سے سیمنٹ کی فروخت میں اضافے اور اچھے نتائج کی توقعات کے باعث سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ سیمنٹ مینوفیکچرنگ کمپنیز کے حصص کی مالیت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔