حصص مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں جمود کا شکار

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) محرم الحرام کی تعطیلات کے باعث سرمایہ کاروں کی محدود دلچسپی کے سبب کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی کاروباری سرگرمیاں اتارچڑھاؤ کے بعد ملے جلے رحجان سے دوچار رہیں اورسرمایہ کاروں کے 6 ارب24 کروڑ روپے ڈوب گئے۔

کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 99.51 پوائنٹس کی تیزی سے 34000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی لیکن فوری منافع کیلیے فروخت سے جمعرات کو دوسرے دن بھی مذکورہ حد برقرارنہ رہ سکی جس سے نشاندہی ہوتی ہے کہ 34000کی حد کو مزاحمت کا سامنا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس1.58 پوائنٹس اضافے سے 33945.32 اورکے ایم آئی30 انڈیکس 70.35 پوائنٹس بڑھ کر56722.66 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 43.45 پوائنٹس کمی سے 20287.51 ہوگیا، کاروباری حجم45.34 فیصد زائد رہا اور20 کروڑ22 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار383 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں214 کے بھاؤ میں اضافہ 145 کے دام میں کمی اور24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔