سٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے میں 36 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکی

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) گذشتہ کاروباری ہفتے سٹاک مارکیٹ 36 ہزار کی حد برقرار نہ رکھ سکی جبکہ شیئرز کی قیمتوں میں 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمتیں ، چائنیز یوآن کی قدرمیں گراوٹ اور سیاسی عدم استحکام کے باعث گذشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھائو کے بعد دوبارہ تیزی دیکھی گئی مگر انڈیکس 36 ہزار کی حد بحال نہ رکھ سکا۔

مارکیٹ کے حجم میں 13 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ کے شیئرز کی قیمتوں میں 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 937 کی سطح پر بند ہوا۔ 201 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ، 164 میں کمی، جبکہ 20 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔