حصص مارکیٹ مندی کی زد میں آنے سے 262 پوائنٹس کی کمی

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج 11 کاروباری سیشنز میں تیزی کے بعد منگل کو مندی سے دوچار ہوگئی جس سے انڈیکس کی 3 نفسیاتی حدیں گر گئیں۔

ماہرین اسٹاک کے مطابق عالمی سطح پر حصص کی تجارت میں مندی کے اثرات اور آئل، فرٹیلائزر، سیمنٹ سیکٹر میں غیرملکی سرمائے کے انخلا اور مقامی سرمایہ کاروں کی بینکنگ سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ کے ساتھ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کریکشن نے بھی مندی میں اہم کردار ادا کیا، سرمایہ کاروں کے 33 ارب 40 کرو ڑروپے ڈوب گئے۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 262.02 پوائنٹس کی کمی سے 32444.20 ہو گیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 160.27 پوائنٹس گھٹ کر 18963.84 ، کے ایم آئی 30 انڈیکس 410.78 پوائنٹس کمی سے 55054.99 اور آل شیئراسلامک انڈیکس 116.36 پوائنٹس گر کر 15313.59 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 2.45 فیصد کم رہا اور 14 کروڑ 84 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار 325 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 89 کے بھاؤ میں اضافہ، 225 کے داموں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔