سٹاک مارکیٹ: معمولی تیزی کے باعث سرمایہ کاری میں 5 ارب 46 کروڑ روپے اضافہ

Stock Market

Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر اتار چڑھائو کے بعد معمولی تیزی پر 100 انڈیکس 27.77 پوائنٹس اضافہ پر 32904.32 پر بند رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں5ارب 46کروڑ روپے سے زائد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی اوقات میں آئل وگیس ‘ سیمنٹ سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر 100 انڈیکس 150پوائنٹس اضافہ پر 32988 تجاوز کر چکا بعد ازاں دوپہر کے اوقات میں کارپوریٹ کمپنیوں کی ناقص کارکردگی اور کسی طرف مثبت پیش رفت دکھائی نہ دینے کے باعث سرمایہ کاروں نے پرافیکٹ ٹیکنگ پر خریداری کر لی جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100 انڈیکس 27.77 پوائنٹس اضافہ پر 32904.32 پر بند رہا۔

مجموعی مارکیٹ کیپٹل 68کھرب 4ارب 36 کروڑ 25لاکھ 96ہزار889 روپے سے بڑھ کر68کھرب 9ارب 82کروڑ 67لاکھ 29ہزار932 روپے ہو گئی۔