سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی سرمایا کاری 46 ارب 82 کروڑ روپے بڑھ گئی

Stock Exchange

Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 32600 کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔

سرمایہ کاری مالیت میں 46 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت14.86 فیصد زائد جبکہ47.57حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم، توانائی اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 32763پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین اسٹاک کے مطابق ایف پی سی س ایوارڈ تقریب میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دیگر مثبت اعلانات نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے اور انہوں نے بڑے پیمانے پر حصص خریداری کی جس کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس173.29پوائنٹس اضافے سے 32674.04 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر330کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 157کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،143کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ30کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں46 ارب، 82کروڑ 13لاکھ 69 ہزار 264 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت بڑھ کر کر 68کھرب88 ارب 52کروڑ 79 لاکھ 26 ہزار751 روپے ہوگئی۔

پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں12کروڑ 38 ہزار 340 شیئرز رہیں جو گزشتہ روز کے مقابلے میں1کروڑ55 لاکھ34 ہزار410 شیئرز زائد ہیں۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزتیزی کا رجحان رہا – مجموعی طور پر59کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا10 – کمپنیوں کے حصص میں اضافہ3کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ46کمپنیوں کے حصص میں استحکا م رہا۔

ایل ایس ای 25 انڈیکس 39.57پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 5313.91 پربندہو ا۔ مارکیٹ میں کل6لاکھ67 ہزار 800 حصص کا کاروبارہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز1لاکھ43 ہزار100حصص کا لین دین ہوا۔