سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan Stock Exchange

Pakistan Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) سٹاک مارکیٹ نے بلندی کا نیا ریکارڈ بنا لیا ، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 500 سے زائد پوائںٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے ، حصص بازار میں خریداروں کا پلڑا بھاری ہونے سے انڈیکس 40 ہزار 854 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔

مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ملک آئی ایم ایف کا قرض پروگرام مکمل کرچکا ہے جبکہ زرمبادلہ ذخائر بھی اطمینان بخش سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

معاشی اشاریوں میں بہتری انویسٹرز کا اعتماد بحال کر رہی ہے ۔ رواں سال کے آغاز سے پاکستان سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 22 فیصد بہتری دیکھی گئی ہے اور اس کا شمار خطے کی بہترین کارکردگی دکھانے والے شیئر بازار میں ہوتا ہے۔