سٹاک مارکیٹوں کو ضم کر کے کمپنی بنانے کا عمل تیز

Karachi Stock Exchange

Karachi Stock Exchange

کراچی (جیوڈیسک) ملک کی تمام سٹاک مارکیٹوں کو ضم کرکے کمپنی بنانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے ، کراچی سٹاک مارکیٹ کے ایم ڈی ندیم نقوی کا کہنا ہے کہ ترکی اور قطر کراچی سٹاک مارکیٹ کے شیئرز خریدنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کراچی سٹاک مارکیٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی میوچلائزیشن کے عمل میں پیش رفت کے حوالے سے جلد خوشخبری دیں گے۔

بروکرز کا کہنا ہے کہ ڈی میوچلائزیشن کے بعد کراچی سٹاک مارکیٹ بھی کمپنی کی طرح سالانہ منافع اور خسارہ دکھائے گی اور اس کے شیئرز دیگر کمپنیوں کی طرح ٹریڈ ہوا کریں گے جس کی وجہ سے غیر ملکی انویسٹرز کی دلچسپی بھی بڑھے گی۔

سٹاک مارکیٹ کے سابق صدر عارف حبیب کا کہنا تھا کہ رواں سال مزید 3 ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹَرسٹ کے علاوہ 10 نئی کمپنیوں کا اندراج کراچی سٹاک مارکیٹ میں ہونے کی امید ہے۔