سٹاک ہوم میں بسنت میلہ 11 اگست کو ہو گا۔ مقصود خواجہ

Maqsud Khawaja

Maqsud Khawaja

سٹاک ہوم (کاشف عزیزبھٹہ سے) سویڈن کے دارلخلافہ سٹاک ہوم میں پاکستان کرکٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام ہر سال ایک بڑا ایونٹ بسنت میلہ 11 اگست کو ھالندا کرکٹ گراؤنڈ میں منایا جاتا ہے ۔اس بسنت میلہ کا شدت سےلوگ سارا سال انتظار کرتے ہیں۔جبکہ سویڈن اور سٹاک ہوم میں بسنے والے ایشیا اور یورپ سے تعلق رکھنے والے لوگ اس بسنت میلہ میں شرکت کرتے ہیں اور اس میلہ کی انفرادیت پتنگ بازی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔پاکستان کرکٹ اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر اور بسنت میلہ کے روح رواں مقصود خواجہ نے بسنت میلہ کے خوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ اس سال بسنت میلہ پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔

مقصود خواجہ نے کہا کہ بسنت میلہ کے خوالے سے تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور بسنت میلہ کی آرگنایزنگ ٹیم جس میں یاسر اکرام،شہزاد ملک،راشد وڑائچ،کاشف عزیزبھٹہ، عابدہ مظفر، نورین بٹ، اور سارہ نوید،شامل ہیں وہ بسنت میلہ کو کامیاب بنانے اور میلہ میں شرکت کرنے والی فیملیز اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کرنے کیلئے پروگرامز ترتیب دے رہی ہیں۔ مزید اس بسنت میلہ کے ایونٹ میں سویڈن کے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے سویڈش مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے جن میں سویڈن کے سول منسٹر اردلان شکرابی،بت شرکا کمیونٹی کی ہیڈ ایبااوستلین،سرفہرست ہیں جبکہ سفارتحانہ پاکستان سے سفیر پاکستان جناب احمد حسین دایو،اور منسٹر عرفان خان بھی شرکت کریں گے۔

مقصود خواجہ نے کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم آپ لوگوں کی تفریح کیلئے اور آپ کیلئے اس بسنت میلہ کے ایونٹ کو یادگار بنانے کیلئے دن رات کوشش کر رہی ہے اس لئے آپ بھی ہمارا ساتھ دیں اور بسنت میلہ میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر کہ بسنت میلہ کو کامیاب بنائیں۔

جو اشخاص بسنت میلہ کے متعلق اپنی تجویز دینا چاہتے ہیں یا کسی بھی قسم کی معلومات خاصل کرنا چاہتے ہیں وہ درج زیل نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں (0709236589)اور جو خواتین و حضرات بسنت میلہ میں سٹال لگانا چاہتے ہیں وہ اپنی بکنگ کنفرم کروا لیں تا کہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔