مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 8/6/2017

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) وڈانہ سٹاپ سے شادی شدہ خاتون پانچ بچوں سمیت اغوا، رمضانہ بی بی تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کے ہمراہ بھائی کی شادی پر جا رہی تھی تین افراد نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق لکھنیکے کے رہائشی محمد ابراہیم کی بیوی رمضانہ بی بی تین بیٹوں اور دو بیٹیوں کے ہمراہ اپنے بھائی کی شادی پر جانے کیلئے وڈانہ سٹاپ پر آئی تو محمد عثمان نے دو نا معلوم افراد کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر زبردستی کار میں ڈال کر فرار ہو گئے، مقدمہ درج،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عوام کوسستے رمضان بازار کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے، ساری انتظامیہ وزرا کو پروٹول دینے میں لگی ہوئی ہے جبکہ عوام خوار ہو رہے ہیں، رمضان بازاروں میں غیر معیاری اشیا کی فروخت کی جا رہی ہے، سستے رمضان بازاروں اور عوام بازاروں میں آٹے اور چینی کے علاوہ کوئی فرق نہیں، ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاران کی ڈیوٹیاں رمضان بازاروں میں لگا دی گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو اپنے روز مرہ کاموں کے سلسلہ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(IST) سردار منیب احمد ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ چور اور لٹیرے حکمرانوں کا عبرتناک انجام قریب ہے، ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کریشن ہے، شریف برادران کی لوٹ مار اور کرپشن کی وجہ سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں، قوم ملک کی دولت لوٹنے والوں کو جیل میں دیکھنا چاہتی ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126