برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔ قرة العین میمن

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں متوقع برسات کے پیش نظر برساتی نالوں کی صفائی کا کام تیز کردیا گیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کو ہدایت کی ہے کہ وہ متوقع برسات سے قبل ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے سے جاری کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے۔

برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھنے اور نالوں کی صفائی کے بعد برآمد ہونے والے فضلے کو بروقت ٹھکانے لگا یا جائے،شاہ فیصل زون میں مشنری اور مینول سطح پر افرادی قوت کے ذریعے شاہ فیصل کالونی اور اس سے ملحقہ آبادیوں میں برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کام تیزی کے ساتھ جاری ہے شاہ فیصل زون کے مطابق برساتی نالوں کی صفائی کا کام متوقع برسات سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔

Quratulain Memon

Quratulain Memon