برساتی نالوں اور شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے گرینڈ آپریشن کا آغاز

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کا ضلع میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے برساتی نالوں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی نظام اور عوامی آمد و رفت کی بہتری کے برساتی نالوں اور شاہراہوں سے تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اور رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہا ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں برساتی نالوں اور سرکاری آراضی پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات قطعی برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ محکموں کے افسران غیر قانونی اقدام کی روک تھام کے لئے موثر نگرانی کا نظام قائم کرکے ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور عوامی سہولت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے متعلقہ افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے انسداد تجاوزات اور متوقع برسات کے پیش نظر نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی کو سہولت پہنچا نے کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور پرواہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی افسران و ملازمین اپنا قبلہ دوست کرلیں اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہوئے ضلع کورنگی کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنی محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔

انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ شاہراہوں سے بے ہنگم تجاوزات کے خاتمے اور اس کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں کسی بھی علاقے میں تجاوزات کے قیام کا ذمہ دار متعلقہ علاقائی ذمہ دار ہوگا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے خصوصی مہم و انسداد تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمے کے ساتھ ضلع کورنگی میں خوبصورت ماحول کے قیام کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں عوامی تعاون کے ذریعے اسے کامیاب بنا کر ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک شہر قائد کا خوبصورت ضلع بنائیں گے۔