طوفانی بگولوں نے اوکلاہوما اور ٹیکساس میں تباہی مچا دی

Storm Tornadoes

Storm Tornadoes

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست اوکلاہوما اور ٹیکساس ان دنوں شدید طوفانی بگولوں کی زد میں ہیں۔ طوفانی ہوائیں کئی علاقوں میں تباہی مچا چکی ہیں۔

بارش کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ درخت گرنے سے راستے بند جبکہ بجلی کے کھمبے گر گئے۔ ڈیلاس اور نواحی علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے سیکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ ڈٰیلاس میں 90 گھر تہس نہس ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ٹیکساس اور میزوری کے علاقوں میں بگولوں کے بعد بارش سے سیلاب آ گیا۔ ریسکیو حکام سیلاب میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ موسلا دھار بارش کے بعد آرکنساس اور ٹینسی کے بیشتر علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔

حکام کے مطابق طوفانی بگولوں سے ٹیکساس میں 40 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔