عوامی تدفین کمیٹی اپنی بہترین حکمت عملی کی بدولت 3 دہائیوں سے پاک کمیونٹی پیرس کی خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ حاجی یعقوب

Haji Yaqoob

Haji Yaqoob

پیرس (اے کے راؤ) تدفین کمیٹی اپنے بہترین حکمت عملی اور شاندار اصول و ضوابط کی بدولت 3 دہائیوں سے پاک کمیونٹی پیرس کی خدمات سر گرم ہے۔ عوامی تدفین کمیٹی کے زمہ داران ناظم کمیٹی حاجی محمد یعقوب کی سربراہی میں سال 2018 کے ریکارڈز کی تیاری میں مصروف عمل ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے سال کے شروع ہوتے ہی ممبران کی فیس واجب الدا ہو جاتی ہے جس کی آخری تاریخ 31 جنوری ہے ۔اس کے بعد لیٹ فیس ادا کرنی ہو گی۔

حاجی محمد یعقوب کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کی عوامی تدفین کمیٹی پیرس میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی تدفین کمیٹی ہے جو اپنے اصول و ضوابط اور بہترین حکمت عملی کی بدولت پچھلی 3 دہائیوں سے پاک کمیونٹی پیرس کی خدمات سر انجام دےرہی ہے۔ ممبران کا ڈسپلن اور انتظامیہ کا خدمت کا جزبہ ہی اس کی کامیابی کی علامت ہے۔

حاجی محمد یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں مقامی تدفین کمیٹی کی ممبر شپ ضرور لیں ۔ان کا مزید کہنا تھا زندہ رہتے ہوئے تو شائد احساس نہیں ہوتا مگر ڈیڈ باڈی پرچندہ اکھٹا کیا جانا وارثوں کو زندہ درگور کئے جانے کے مترادف ہے۔