گلی بند کرنے پر سابق تحصیل ناظم سردار سجاد خان سیہڑ اور غلام محمد خان سیہڑ کے درمیان جھگڑا

Brawl

Brawl

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گلی بند کرنے پر سابق تحصیل ناظم سردار سجاد خان سیہڑاورغلام محمد خان سیہڑ کے درمیان جھگڑا دونوں طرف سے لوگوں کی بھاری تعداد موقع پر پہنچ گئی، اطلاع ملتے ہی AC تنویر یزدان خان TMO ممتاز کلاچی ، DSP خالد ڈھا، SHO ملک ریاض حسین نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو کنٹرول کیا معاملہ کو ٹھنڈا نہ کیا جاتا تو خون خرابہ ہو سکتا تھا۔

تفصیل کے مطابقسابق تحصیل ناظم سردار سجاد خان سیہڑ جن کا یہ کہنا ہے کہ جگہ ان کی ذاتی ملکیت ہے جس مین عارضی طور پر گلی چھوڑی تھی جوکہ سرعام نہ تھی مکانات تعمیر کرنے کے دوران گلی کو بند کردیادوسری جانب غلام محمد خان سیہڑ اور ان کے بھائی عمر دراز خان سیہڑکی رہائش گاہیں اسی گلی میں واقع ہیں۔سردار سجاد احمد خان کے سیاسی مخالفین جن کا کہنا ہے کہ گلی شارع عام تھی جس کو بند کر کے ذیادتی کی گئی گزشتہ روز گلی دوسری جانب سے بند کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ایک طرف سے سجاد خان نے گلی بند کی ہے دوسری جانب سے وہ بند کر دیں تاکہ سجاد احمدخان دوسری سائیڈ گلی استعمال نہ کر سکیں غلام محمد خان نے کہا کہ TMA انتظامیہ جانب دار ہے۔

جنہوں نے بار ہا درخواستین دینے کے باوجود ہماری بات نہ سنی آج ہم گلی بند نہیں کر رہے تھے بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے تھے کے سجاد خان گروپ نے گلی بنانے سے روکنے کے لیے لوگ اکھٹے کر لئے اس موقع پر دونوں گورپوں کے افراد کی بھاری تعداد جمع ہوگئی اور لڑائی ہوتے ہوتے رہ گئی اطلاع ملتے ہی TMA ممتاز کلاچی ،DSP خالد ڈھا، SHO ملک ریاض حسین نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے صورتحال کو کنٹرول کیااورACتنویر یزدان TMO ممتاز کلاچی نے گلی بنوا کر دینے کا وعدہ کیا۔جس پر آج کام شروع ہونے کی توقع ہے۔