اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور وال چاکنگ کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات تیز

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : صوبائی وزیر بلدیاتی جام خان شورو کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے خصوصی صفائی و بیوٹیفکشن مہم کے ساتھ تجاوزات ،وال چاکنگ کے خاتمے اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی و مرمت کے حوالے سے اقدامات تیز کر دیئے گئے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں ے سربراہان کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے چپے چپے میں بلدیاتی انتظامات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا کر عوام کو مسائل سے پاک معاشرہ فراہم کیا جائے فرائض میں غفلت اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا علاقائی مسائل کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ محکموں کے ذمہ دران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے محکمہ جاتی سربراہان کے ہمراہ خصوصی صفائی مہم کے جائزے کے لئے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز کے تفصیلی دورے کے موقع پر کیا انہوں نے محکمہ الیکٹریکل کو ہدایت کی ضلع کورنگی کی حدود میں علاقائی سطح خصوصاً آمد و رفت کے راستوں پر روشنی کے انتظامات کو بہتر بنا یا جائے تمام بند اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور مرمت کے حوالے سے جاری انتظامات کو تیز کیا جائے۔

بعد ازاں مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی اور سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرت ہوئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نے اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا صحت مند ماھول کا قیام اور عوام کو در پیش بلدیاتی مسائل کے بروقت ازالے کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے محکمہ انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں سڑکوں اور تجاورتی مراکز کے اطراف تجاوزات اور دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔