گلیوں میں تمام بند اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔ عمران اسلم

Imran Aslam Cleaning  Campaign Tour

Imran Aslam Cleaning Campaign Tour

کراچی : میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ کوڑا کرکٹ ،مٹی و ملبہ اور بلڈنگ میٹریل سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر پھینکنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور اس کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کی حدود میں صاف ستھرا صحت مند ماحول کا قیام مستقل بنیادوں پر بہتر بنایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر عمران اسلم نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کے تحت جاری خصوصی صفائی مہم کے جائزے پر شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کمیٹیز کے تفصیلی دورے پر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کیا میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے محکمہ ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روزانہ کی بنیاد پر منتقلی اور کچرا کنڈیوں کی صفائی کے بعد اس پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا جائے۔

مہم کے جائزے پر مختلف علاقوں کے دورے پر عوامی شکایات پر میونسپل کمشنر عمران اسلم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر روشنی کے انتظامات کی بہتری کے لئے تمام بند اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے۔