کشیدگی دور کرنے کیلئے چین کے صدر ریاض کے بعد تہران پہنچ گئے

China President

China President

تہران (جیوڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے عالمی سطح پر کوششیں جاری ہیں، چینی صدر سعودی عرب کے دورے کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران پہنچے ہیں جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج ریاض پہنچ رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ریاض اور تہران کے دورے کے بعدبھی سعودی عرب اور ایران کے درمیان موجود کشیدگی میں کمی کیلئےگزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ سعودی عرب پہنچےتھے اور اب ایران کے درالحکومت تہران پہنچے ہیں ۔

گزشتہ 14 برسوں کے درمیان کسی بھی چینی صدر کا یہ تہران کا پہلا دورہ ہے ، دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچ رہے ہیں ۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق دورے کے دوران جان کیری اعلیٰ سعودی حکام سے مذاکرات کرینگے اور امید ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی ہوگی اور سعودی عرب تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ فعال کردے گا۔