9/11 حملوں میں ایران ملوث ہے ،10 ارب ڈالر ہرجانہ دے،امریکی عدالت

Nine Eleven Attack

Nine Eleven Attack

کراچی (جیوڈیسک) نیویارک کی عدالت نے نائن الیون حملوں میں ایران کو ملوث قرار دے دیا۔ فیصلے میں ہلاک افراد کے خاندانوں کو ساڑھے دس ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

’العربیہ ‘ نے نشریاتی ادارے’بلوم برگ ‘ کے حوالے سے لکھا کہ امریکی عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ایران کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ امریکی عدالت کے جج جارج ڈینیئلز نے ایرانی جانب سے غیر حاضری میں یہ فیصلہ سنایا کہ ایران انشورنس کمپنیوں اور ہلاک شدگان کے گھر والوں کو ساڑھے ساتھ ارب ہرجانے کی ادائیگی کرے۔

اس کے علاوہ مزید 3 ارب ڈالر کی رقم انشورنس کمپنیوں اور جائداد کے نقصان اور دفاتر میں کام رک جانے کا سبب بننے کی مد میں ادا کرے۔ ہر خاندان کو 88 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ ان میں 20 لاکھ ڈالر متاثرہ خاندانوں کو پہنچنے والے دکھ اور مورال برباد ہونے کا ہرجانہ جب کہ 68 لاکھ ڈالر 11 ستمبر 2001 میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشت گرد حملوں میں ہلاک ہونے والے ہر شخص کے اہل خانہ کو مادی نقصان کے ہرجانے کے طور پر دیے جائیں گے۔