مضبوط فوج کے کردار سے ہی پاکستان موجودہ مشکلات سے نکل سکتا ہے: چوہدری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

اسلام آباد (جیوڈیسک) چوہدری شجاعت حسین کی لانس نائک محفوظ شہید کے مزار پر فاتخہ خوانی۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج کے کردار سے ہی پاکستان موجودہ مشکلات سے نکل سکتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ پاک فوج اور عوام ایک ہیں۔ آج بھی بھارت کو 1965ء کے جذبے سے جواب دیںگے، پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھ اور اس کی طرف بڑھنے والے ہاتھ کو کاٹ دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی ملک میں اپنی فوج پر تنقید نہیں کی جاتی مگر یہاں تو وزیر دفاع بھی ایسا کرنے سے باز نہیں آتا۔ انہون نے مزید کہا کہ یوم دفاع پر تمام شہداء کو اپنی جانوں کا نذرانہ دینے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

سانحہ پشاور اور کراچی جیسے واقعات سے نبرد آزما ہونا صرف فوج ہی کا کام ہے اور ہم پاکستان میں ہرسازش کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیں آپس کے اختلافات کو بھلانا ہوگا۔