مضبوط معیشت، خوشحالی، معاشرتی ترقی اور بہتر معیار زندگی کیلئے خواتین کا ہنر مند ہونا ضروری ہے، ممتاز بیگ

رحیم یار خان: روٹری انٹرنیشنل پاکستان پولیو کمیٹی کے عہدیدار ممتاز بیگ نے کلب ممبران کے تعاون سے چک 103/P میں مستحق خواتین میں مفت سلائی مشینیں تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ مضبوط معیشت، خوشحالی، معاشرتی ترقی اور بہتر معیار زندگی کیلئے خواتین کا ہنر مند ہونا ضروری ہے۔ روٹری کلب اس سلسلہ میں عملی کام کررہا ہے۔ حکومت کے ساتھ سماجی و فلاحی اداروں اور سول سوسائٹی کو شعور اجاگر کرنے اور مربوط انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔اس موقع پر پروفیسر شمسہ جاید واہلہ نے دنیا بھر میں انسانی فلاح کے کاموں میں روٹری ممبران کا کردار قابل تحسین ہے۔

جان محمد وارثی اور پروفیسر جاوید نے کہا کہ ایک ہنرمند خاتون بہتر انداز میں ایک کنبے کی پرورش کر سکتی ہے۔انھوں نے کلب ممبران کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مزید کام کرنیکی اہمیت سے آگا ہ کیا۔ اس موقع صوفی بشیر سنگھیڑہ،حمید علی،پروفیسر شمسہ جاوید،ریحانہ علی، پروفیسر جاید اختر واہلہ ،فرزانہ علی ،جان محمد وارثی، والدین اور علاقہ معززین نے شرکت کی۔

ROTARY DISTRIBUTION OF SEWING MACHINES

ROTARY DISTRIBUTION OF SEWING MACHINES

ROTARY DISTRIBUTION OF SEWING MACHINES

ROTARY DISTRIBUTION OF SEWING MACHINES