اٹک کی خبریں 07.03.2013

قائد اعظم چمپیئن ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج 8 مارچ بروزجمعة المبارک ساڑھے تین بجے سہ پہر ریلوے گرائونڈ نزد ریلوے تھانہ محلہ مہر پورہ غربی میں کھیلا جائے گا
اٹک(این این اے)قائد اعظم چمپیئن ٹرافی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج 8 مارچ بروز جمعة المبارک ساڑھے تین بجے سہ پہر ریلوے گرائونڈ نزد ریلوے تھانہ محلہ مہر پورہ غربی میں کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی امیدوار پنجاب اسمبلی سٹی صدر مسلم لیگ حاجی محمد اکرم خان ہونگے یہ بات صدر ٹورنامنٹ شیر افضل اعوان نے ایک ملاقات میں بتائی اس موقع پر چیئرمین ٹورنانمنٹ رضوان منور ، آرگنائز آفتاب احمد ہمایوں، سیکرٹری شیخ اویس عرف چٹو ، رابطہ سیکرٹری کبیر عرف(سنی) ممبران ٹورنانمنٹ کمیٹی عمر حیات خان (کپتان ) اعوان، عادل شہزاد ، عامر خان ، واجد شاہ ، موبئین خان ، عمیری اور سمی خان موجود تھے شیر افضل اعوان نے کہا کہ ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ضلع اٹک شیخ ظہور لہیٰ کی زیر نگرانی کھیلا جا رہا ہے جبکہ جنر ل سیکرٹری الشیخ فٹ بال اٹک عدنان منور ، رائل ٹنٹ سروس پیپلز کالونی اٹک کے مالک نومی خان ، صداقت اعوان کا خصوصی تعاون حاصل ہے مہمان خصوصی اپنے دست مبرک سے کھیلاڑیوں میں انعام تقسیم کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت نے ہیوی لوڈر گاڑیوں پر ایک روپے پر کلو گرام کی بجائے پانچ روپے پر کلو گرام ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا
اٹک (این این اے)پنجاب حکومت نے ہیوی لوڈر گاڑیوں پر ایک روپے پر کلو گرام کی بجائے پانچ روپے پر کلو گرام ٹوکن ٹیکس نافذ کردیا ،جس سے ڈیمپرز اور دس ویلر ٹرک مالکان کو شدید مشکلات کا سامنا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سابقہ ٹوکن ٹیکس بحال کرنے اور نیا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق اٹک اور گردونواح کی ہیوی لوڈر گاڑیوں کے مالکان اوزل خان ،فرید خان ، نیاز خان ،زمان خان اور دیگر نے اخبار نویسوں کو بتایا ،کہ پنجاب حکومت نے حالیہ چند ماہ سے بڑی گاڑیوں پرٹوکن ٹیکس جو کہ 28ہزار روپے سالانہ تھا ،اب اسے بڑھا کر ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے سالانہ کر دیا ہے جس سے ہمارے کارو بار کو نقصان ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ ڈیزل او پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹوکن ٹیکس کے اضافہ سے گاڑیوں کے کرایہ میں مجبوراً اضافہ کرنا پڑتا ہے جو کہ عوام دینے کے لئے تیار نہ ہیں ،اور ہمارا بھی کاروبار دن بدن ختم ہو رہاہے انہوںنے پنجاب حکومت ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے افسران
سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ ٹوکن ٹیکس جس کا صرف پنجاب میں نفاذ کیاگیا ہے اس کو فوری طور پر واپس لیاجائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میجر گروپ وہ واحد گروپ ہے جس نے ہمیشہ عوامی مفاد میں فیصلے کیے اور میجر طاہر صادق اور رضا خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کی بات کی اور ہمیشہ عوام کے مفاد میں فیصلے
اٹک(این این اے) میجر گروپ وہ واحد گروپ ہے جس نے ہمیشہ عوامی مفاد میں فیصلے کیے اور میجر طاہر صادق اور رضا خان وہ لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کی بات کی اور ہمیشہ عوام کے مفاد میں فیصلے کئے ان لیڈروں کے دروازے غریب عوام اور کارکنوں کے لئے ہمیشہ کھلے رہتے ہیںان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے ناظم آفتاب احمد خان آف برہ زئی نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل ملک مالہ میں میجر گروپ واضع برتری حاصل کرے گا اور مخالفین کو لگ پتہ جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم میجر گروپ کے ادنیٰ سپاہی ہیں اور میجر طاہر اور رضا خان کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ تحصیل حضرو کے سینئر نائب صدر ملک رفاقت حسین اعوان نے اپنے ساتھیوں اور برادری امیدوار صوبائی رضا خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا
اٹک(این این اے) تحصیل حضرو میں مسلم لیگ(ن)، کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور شیخ آفتاب احمد کو ایک اور دھچکا، مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ تحصیل حضرو کے سینئر نائب صدر ملک رفاقت حسین اعوان نے اپنے ساتھیوں اور برادری امیدوار صوبائی اسمبلی رضا خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا، اس سلسلہ میں انہوں نے ملا کلاں میں اپنے ڈیرہ پر ایک کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ان کے ہمراہ نذر حیات اعوان، حاجی فضل حسین، وحید اعوان، حاجی بوستان، حاجی صالحین، خان بہادر، حافظ عبدالرحمن، محمود اعوان، سلیم، نواب علی، حاجی محمد شیراز آرائیں، نزاکت اعوان، حافظ خیبر زمان ، محمود حسن سمیت ان کی برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16خان رضا خان کی غیر مشروط حمایت اور دعائے خیر کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ تحصیل حضرو کے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اس موقع پر ملک رفاقت اعوان نے رضا خان کو اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی اور ان کے پورے خاندان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، اپنے خطاب میں خان رضا خان نے کہا کہ چھچھ بھر سے کئی اہم دھڑے، برادریاں ہماری بھر پور حمایت کا اعلان کررہے ہیں جس پر ہم ان کے مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم یا ہمارے گروپ پر اعتماد کرنے والی شخصیات اور عوام کو کبھی مایوسی نہیں ہوگی، رضا خان نے کہا کہ عوام اور سیاسی دھڑے لیگی اراکین اسمبلی کی کارکردگی اور دیگر سیاستدانوں سے مایوس ہو کر میجر گروپ میں از خود شمولیت اختیار کرتے جا رہے ہیں جو میجر گروپ کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلا م لا ؤ ملک بچا ؤ جمعیت علما ئے اسلا م کی مینار پا کستان پر ہو نے والی کانفر نس مسلما نو ں کیلئے ایک نو ید ثا بت ہو گی
اٹک(این این اے)اسلا م لا ؤ ملک بچا ؤ جمعیت علما ئے اسلا م کی مینار پا کستان پر ہو نے والی کانفر نس مسلما نو ں کیلئے ایک نو ید ثا بت ہو گی ،جے یو آئی انشا ء اللہ 31مارچ کو بھر پورقو ت کا مظا ہر ہ کر ے گی ضلع اٹک سے 200سے زائد بسو ں کا قا فلہ روانہ ہو گا جبکہ ضلع 100رضا کار سیکو رٹی کیلئے دے گا آنے والا دور جے یو آئی کا ہے مینا ر پا کستا ن کی کا نفر نس ہمارے لیے قو ت اور زند گی کا مسئلہ بن چکی ہے ان خیالات کا اظہا ر جمعیت علما اسلا م کی ضلعی جنر ل کو نسل کے اجلاس سے جا معہ علو م شر عیہ مسجد لو ہاراں اٹک میں سیکر ٹر ی اطلا عا ت محمد اقبا ل اعوان ،ضلعی امیر مو لا نا شیر زما ن ،قا ضی خا لد محمود ،جنر ل سیکر ٹر ی قا سم خا ن وردگ ،مفتی سید امیر زما ن حقا نی،تحصیلو ں کے امراء اور نظما مفتی تا ج الد ین ربا نی ،مو لا نا سید با دشا ہ ،مفتی شہا ب الد ین ،مو لا نا عبداللہ ،قا ری عبدالر ؤف ڈاکٹر عبدالوحید ،مو لا نا فضل وہا ب ،قاری طا ہر عباسی ،مو لانا زکر یا کلیم اللہ ،مفتی سعیدالر حمن،مو لا نا نعیم،حا فظ ہا رو ن رشید ،قا ری عثما ن ،قاری ثنا ء اللہ ،عبدالطیف ،مو لا نا زبیر ضلع بھر سے 100سے زائد علما ئے اکرام جنر ل کو نسلر کے اراکین نے شرکت کی اجلا س میں اسلا م زند ہ باد کا نفر نس کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے شرکاء کو علما ء اکرام نے کا نفر نس کی کا میا بی کیلئے ذکر و اذکار تلا وت اور رجو ع الی اللہ کر نے کی تلقین کی ،اجلا س میں تما م شر کا ء نے آنے والے الیکشن میں جمعیت علما ء ے اسلا م کے پلیٹ فا رم سے امیدوار و ں کی مکمل حما یت اور تعا ون کا یقین دلایا اجلاس میں طے کیا گیا کہ ضلع اٹک سے 200سے زائد بسو ں کا قا فلہ اکٹھا روانہ ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غربا ء اور مساکین کی مالی امداد وقت کی اہم ضرور ت ہے الخدمت فائونڈیشن پاکستان اور قطر چیڑیٹی دونوں مل کر وطن عزیز پاکستان میںکفالت یتامی
اٹک(این این اے)غربا ء اور مساکین کی مالی امداد وقت کی اہم ضرور ت ہے الخدمت فائونڈیشن پاکستان اور قطر چیڑیٹی دونوں مل کر وطن عزیز پاکستان میںکفالت یتامی ٰ کے ذریعے عظیم خدمت سر انجام دے رہی ہیںبا لخصوص یتیم بچوں کو ان کی صحت ،تعلیم و تربیت اور بہتر نشو ونما کیلئے وظائف کی تقسیم ایک عظیم کارنامہ ہے ان خیالات کا ا ظہار یتیم بچوں کے ادارہ آغوش الخدمت میں137 یتیم بچوں میں 27لاکھ کے وظائف کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کیاتقریب کی صدارت صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع اٹک سرجن ڈاکٹر نورحسین ملک نے کی مہمان خصوصی قطر چیریٹی کے پروگرام آفیسرجاوید عزیز کے علاوہ امیدوار حلقہ این اے 57 اسرار احمد شیخ اور امیدوارحلقہ پی پی 15 تحصیل اٹک محمد اقبال ملک نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر معروف ماہر امراض چشم ڈاکڑ محمد افضل مرزا ،سینئر صحافی و چیئر مین ایجوکیٹر کلب سید قمرالدین اور الخدمت فائونڈیشن کے ناظم نشرو اشاعت سیدثناء اللہ شاہ بخاری بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غریبوں مسکینوں اور یتامیٰ کا یہ حق ہے کہ ہم ان کی خدمت اور تعاون کریں الخدمت فائونڈیشن پورے ملک میں اس خدمت کو سر انجام دے رہی ہے اور 4ہزار سے زائد یتامی ٰ کی کفالت کر رہی ہے مقررین نے مخیر حضرات سے اس کار خیر میں تعاون کی اپیل کی ہے قطر چیریٹی کے پروگرام آفیسر جاوید عزیز نے کہا کہ پاکستان کے 12اضلاع میں یتامی ٰ کی خدمت کی جارہی ہے2500طلباء کو وظائف دیے جارہے ہیں جو ان کی تعلیم و تربیت صحت اور بہترین نشو و نما کے اخراجات کے لیے ہیں اورجب کوئی طالب علم اپنی تعلیم ترک کر دیتا ہے تو یہ وظیفہ بھی ختم ہو جاتا ہے ہم طلباء کو ان کے پائوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں تا کہ مستقبل میں ملک وقوم کی ترقی میں اپنا مثبت کردار اد ا کر سکیں تقریب کے آخر میں یتامی ٰمیں 27لاکھ کے چیک تقسیم کیے گئے جس سے یتامی ٰ اور سرپرستوںکے چہرے خوشی سے دمک اُٹھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اٹک کے 14 تھانوں کی حدود میں پرچی جواء ، قمار بازی ، جواء خانہ ، منشیات فروشی اور قحبہ خانہ سمیت کسی بھی قسم کی معاشرتی برائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا
اٹک ( نمائندہ خصوصی، این این اے) اٹک کے 14 تھانوں کی حدود میں پرچی جواء ، قمار بازی ، جواء خانہ ، منشیات فروشی اور قحبہ خانہ سمیت کسی بھی قسم کی معاشرتی برائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اٹک پولیس کے افسران اور جوان ان برائیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں اور بھرپور کاروائی کریں یہ اخلاقی برائیاں معاشرے میں ناسور ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید علی ناصر رضوی نے اپنے دفتر میں منعقدہ ماہانہ کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع بھر کے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او ، انچارج چوکیات کے علاوہ انچارج برانچز نے بھی شرکت کی ،میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، آغاز سے قبل ڈی ایس پی فتح جنگ راجہ طاہر بشیر کی والدہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ،دوران میٹنگ ڈی پی او نے تمام تھانوں کی کارکردگی کا جائز ہ لیا،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کو ہدایات دیں کہ تمام مقدمات کو اندر معیاد یکسو کیا جائے اور سنگین مقدمات جو ابھی تک زیر تفتیش ہیں ان کو فوری طور پر یکسو کرنے کا تحرک کیا جائے، مجرمان اشتہاریوں کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جائے ،انہوں نے کہا کہ ایس ایچ اواپنے تھانے کے تمام تفتیشی افسران کے ساتھ ہفتے میں ایک مرتبہ میٹنگ کیا کریں اور سرکل افسران 15دنوں میں ایک مرتبہ اور باقاعدہ منٹس کی کاپی بھی بھجوایا کریں ، انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی تھانہ کی حدود میں پرچی جواء ،قحبہ خانہ ، جوا خانہ، منشیات فروشی نہیں ہونی چاہیے اگر ہے تو کاروائی کریں، یہ اخلاقی برائیاں معاشرے میں ناسور ہیں ، سی آئی اے سٹاف براہ راست ایس پی انوسٹی گیشن عباس مجید خان مروت کے ماتحت کام کرے گا اور ان کی ذمہ داری ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث گروہ /گینگ ٹریس کریں گے اور مجرمان اشتہاریوں کی کارکردگی کو بھی یقینی بنائیں گے، ہر 15روز بعد انکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، ہر3,3 سرکل میں رات کو ایک جی۔ او گشت کرے گا اور دوران گشت سرکل کے ایک تھانہ کو چیک بھی کرے گا دوران گشت پی ایچ پی کی گاڑیاں بھی چیک کیا کریں گے،جے ٹی ٹی کی ٹیمیں تھانہ لیول پر بنا دی گئی اور انکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 4thشیڈول ، اے ٹی بی ، ایل ای ایمز اور افغان جیلوں سے رہا قیدیوں کی نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے، سی آئی اے اور جے ٹی ٹی افسران کو گاڑیاں اور موٹر سائیکل بھی دئیے گئے ہیں ان کی کارکردگی کو مانیٹر بھی کیا جائے گا، انہوں نے تمام شرکا ء کوہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں حقیقی معنوں میں عوام کا خادم بن کر اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے کسی قسم کوئی کسر نہ چھوڑیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے سانحہ کوئٹہ اورکراچی نے پاکستانی عوام کے دلوں کو ہلا کے رکھ دیا
اٹک(این این اے) پاکستان دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے سانحہ کوئٹہ اورکراچی نے پاکستانی عوام کے دلوں کو ہلا کے رکھ دیا ہے جس پر ہر آنکھ اشکبار ہے سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہارممتاز عالم دین علامہ مفتی ابو طیب رفاقت علی حقانی رکن مرکزی شوریٰ جے۔یو۔پی نے اسلام آباد میں بڑی گیارہویں شریف سے خطاب کرنے کے بعد اٹک میں متعدد حضرات سے ملاقات کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ23مارچ کو سالانہ ختم نبوت کانفرنس پنڈ سلطانی جنڈ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گی علامہ ابو طیب رفاقت حقانی نے کہا اس وقت پوری دنیا میںدو ارب کے قریب مسلمان ہیں جو تعلیمات مصطفی ٰۖ سے دوری کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے حکمران تعلیمات مصطفیٰۖ کی روشنی میں نظام ِ مصطفیٰۖ کا عملی نفاذ کریں تاکہ مسلمان سکون کی زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ معاشی لحاظ سے پاکستان کو مفاد پرست ٹولے نے پیچھے دکھیل دیا ہے اس کے لیے سلطان صلاح الدین ایوبی ،اورنگزیب عالمگیر،محمد بن قاسم ،طارق بن زیاد اور امام شاہ احمد نورانی جیسے با صلاحیت قیادت کی ضرورت ہے جو اس ملک کی بھاگ ڈور سنبھال سکیں اس موقع پرافتخار احمد انٹرنیشنل پراپرٹی ڈیلر ،حاجی اعظم خان چشتی، احمد سلطان ،طیب میلادی چئیرمین انجمن نوجوانان اسلام تحصیل اٹک،حافظ محمد زوالفقار،حافظ محمد یاسر اعوان خطیب جامع علی مسجد،ڈاکٹر سجاد اختر عباسی،محمد عثمان، محمد شہزاد،محمد ارشد ،محمد یونس وغیرہ موجود تھے۔