طالب علم جواد عنصر بس سے گر کر شدید زخمی ہو گیا زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچایا گیا

Malka

Malka

ملکہ، گلیانہ (عمر فاروق اعوان) طالب علم جواد عنصر بس سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچایا گیا۔ تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع ملکہ کے رہائیشی سکول ٹیچر محمد انصر اعوان کا بیٹا جواد جو کہ سویڈش کالج گجرات کا طالب علم تھا ۔کالج سے چھٹی کر کے واپس گھر جانے کے لئے بس پر سوار ہوا ہی تھا کہ اچانک نیچے گر گیا ۔اور جواد کی ٹانگ ٹائر کے نیچے آگئی اور بس ٹانگ کے اوپر سے گزر گئی ۔نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور اسے فوری طور پر عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات پہنچایا گیا ۔ڈاکٹروں نے ایمر جنسی میں علاج کر دیا لیکن ٹانگ کو جوڑنے کے لئے منگل کا ٹائم دیا ۔شدید زخمی حالت میں تین چار روز انتظار کر نا مریض کے لئے تکلیف دے ہے ۔گھر والوں نے بچے کو درد سے بچنے اور ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے آپریشن کے لئے لاہور لے جانا کا فیصلہ کیا ۔جہاں آج اس کا آپریشن ممکن ہو سکے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ملکہ،گلیانہ (عمر فاروق اعوان ) سندس فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام پنجاب کالج کھاریاں میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیاگیاجس میں 50کے قریب طلبہ نے تھیلیسیمیا،ہیموفیلیااوربلڈ کینسر کے مریضوں کیلئے خون کے عطیات دیئے کیمپ کے آرگنائزرچیف ایگزیکٹوآفیسر عمران خان ،ایگزیکٹوآفیسرمیرفضل عباس کے علاوہ پروفیسرعمرعثمانی،پروفیسرعدنان حسن اورنوازنے خصوصی معاونت کی۔ اس موقع پر پنجاب کالج کے پرنسپل خالد محمودمرزا نے کہا کہ سندس فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا، بلڈکینسرودیگرمریضوں کو خون کی فراہمی بنا کر جس عظیم مشن پہ کا م کر رہی ہے قابل تحسین ہے ۔خون کے امراض میں مبتلا بچوں کی زندگیاں بچانے کیلئے عطیات کا سلسلہ جاری رکھنا چائیے۔پنجاب کالج کھاریاں کا تعاون انشا ء اللہ جاری رہے گا ۔خالد محمود مرزا نے خون کا عطیہ دینے والے بچوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔اور ان کے جذبہ کی داد دی۔