دوسری سٹوڈنٹس ایجوکیشنل ایکسپو آج سے لاہور میں شروع ہو گی: جبران بن سلمان

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام آج 23 نومبر بروز بدھ سے ایکسپو سینٹر لاہور میں دوسری سالانہ سٹوڈنٹس ایجوکیشنل ایکسپو شروع ہو رہی ہے۔دو روز تک جاری رہنے والی ایکسپو میں لاہور بھر سے ایک لاکھ سے زیادہ طلبہ ، طالبات ، اساتذہ اور فیملیز شریک ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار ناظم اسلامی جمعیت لاہور جبران بن سلمان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہمیشہ سے طلبہ و طالبات کے لئے منفرد سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہی ہے۔

طلبہ کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لئے سٹوڈینٹس ایجوکیشنل ایکسپو کے انعقادکیا جا رہا ہے جس میں سکول، کالج و یونیورسٹی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈز دیے جائیں گے نیز طلبہ کے مابین مختلف مقابلہ جات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ایکسپو میں قومی اور بین الاقوامی شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے جو شرکا کو لیکچرز دیں گے ۔ اس ایکسپو میں بین الاقوامی شخصیات ، لاہور کی جامعات کے وائس چانسلرز اور طلبہ کی راہنمائی کے لئے سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

اس ایکسپو میں بک فیئر، کنسلٹینس سٹالزکے ساتھ ساتھ نیشنل و ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائیں گی۔طلبہ و طالبات کی راہنمائی کے لئے ملک کے معروف ماہرینِ تعلیم سے کیرئر کونسلنگ اور سکلز ڈیویلپمنٹ کی ورکشاپس کا انعقاد بھی کروایا جائیگا۔
جاری کردہ:
میڈیا سیل ،اسلامی جمعیت طلبہ لاہور
برائے رابطہ:
اسد قریشی
انچارج میڈیا سیل ، لاہور جمعیت
0335-4274901