` امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کی سربراہی میں لاہور میں اجلاس

ISO

ISO

لاہور : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کی سربراہی میں لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ احیاء اقدار اسلامی سال رواں کے مجلس عاملہ کے کامیاب انعقاد کے بعد مرکز کی طرف سے پیش کئے گئے سہ ماہی پروگرام پر عملد درآمد کے لئے ملک بھر کی تمام ڈویژن میں اجلاس ہائے کا عمومی کا انعقاد جمعہ سے ہو گا جو دو روز تک جاری رہے گا۔جس میں اراکین عمومی، سابقین آئی ایس اواور علماء کرام شریک ہونگے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے شرکاء کو بتایا کہ ملک بھر کی 23ڈویژن میں مرکزی نمائندگان اجلاس ہائے عمومی میں شریک ہونگے۔اجلاس میں نامزد ڈویژنل کابینہ کی منظوری اور تمام اراکین عمومی کی آرا ء کے بعد سہ ماہی پروگرام منظور کیا جائے گا یاد رہے مجلس عمومی آئی ایس او کا ہر تین ماہ بعد بلایا جانے والا اجلاس ہے یونٹس عہدیدران مجلس عمومی کے رکن ہوتے ہیں اجلاس میں سہ ماہی پروگرام پیش کیا جاتا ہے۔