لودھراں میں ن لیگ کی کامیابی عمران خاں کی معروسی سیاست کا جنازہ ہے۔ مسلم لیگ ن فرانس

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) لودھراں میں ن لیگ کی کامیابی عمران خاں کی معروسی سیاست کا جنازہ ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیئرمین چوہدری شاہین اختر اور چیئرمین ایڈوائزری کونسل پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ یورپ شمروز الہی گھمن نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ این اے 122ن لیگ کا گڑھ ہے اور رہے گا عوام نے عمران خاں کی معروسی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ عمران خاں ہوش کے ناخن لیں اور گھر بیٹھ جائیں ،قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کو اقامہ سے نکلوانے والے عمران خاں اپنے نااہل ترین کو اب سیاست کے آداب سیکھائیں۔ سیاست ان کے بس میں نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ۔موٹر وے کا جال ۔سی پیک کی کامیابی جیسے میگا پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچانا پاکستان کے قائد میاں نواز شریف کا کام ہے۔

CHAUDRY RIAZ PAPA SADAR PMLN FRANCE

CHAUDRY RIAZ PAPA SADAR PMLN FRANCE

Ch Shaheen Akhtar

Ch Shaheen Akhtar

Chaudhry Shamroz Elahi Ghuman

Chaudhry Shamroz Elahi Ghuman

Wasim Akram

Wasim Akram