کامیابی حاصل کرکے مصطفی آباد میں عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائوں گا، چوہدری عرفان

Chaudhry Irfan

Chaudhry Irfan

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) کامیابی حاصل کرکے مصطفی آباد میں عالمی معیار کی یونیورسٹی بنائوں گا، زینب سائنس اینڈ انگلش اکیڈمی کی خصوصی کاوش سے مریم اقبال نے مصطفی آباد میں اول پوزیشن حاصل کی ہے میں اکیڈمی کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175 چوہدری عرفان سندھو ،محمد عمران، الیاس دانش، محمد وقار نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا،پرنسپل زینب سائنس اینڈ انگلش اکیڈمی محمد عمران نے کہا کہ مصطفی آباد کے بچوں کا مستقبل سنوارانا میرا مشن ہے۔

مصطفی آباد میں مریم اقبال نے 1070نمبر حاصل کرکے مصطفی آباد میں اول پوزیشن حاصل کی ہے، جس سے ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے،تقریب میں سنیئر صحافی سہیل قمر سندھو، محمد عمران سلفی کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی175چوہدری عرفان سندھو نے مزید کہا کہ صحت اور تعلیم عام کرنا میرا مشن ہے، غربت کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہ رکھنے والے مستحق بچوں مجھے سے رابطہ کریں ان کے داخلے ودیگر اخراجات میں ادا کروں گا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126