کامیابی کیسے حاصل کی جائے؟

Bill Gates

Bill Gates

تحریر : خرم انیق
بل گیٹس ایک ایسا نام ہے جسے پوری دنیا میں جانا جاتا ہے۔ لیکن لوگ صرف اور صرف اس کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہیں اور اس بات سے بے خبر رہتے ہیں کہ اس مقام تک پہنچنے کے لئے کتنی محنت کی گئی ہے۔ بل گیٹس اپنا مائیکروسوفٹ کا منصوبہ جہاں بھی لے کر جاتا اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا حتٰی کہ اس کے دوست اور والدین بھی اس کا ساتھ نہ دیتے بلکہ اسے سادہ تعلیم کے ساتھ سادہ زندگی گزارنے کی تلقین کرتے تھے۔ ایسی صورتحال میں عام طور پر انسان کو ایک امدادی ہاتھ کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ حوصلہ مند ثابت ہو سکے۔ بل گیٹس کو یہ ہاتھ اس کے بس ڈرائیور نے دیا جو کہ روذانہ ہاتھ ہلا کر کہتا تھا کہ ”بل میں تمہارے ساتھ ہوں”۔ اسی کی دیر تھی کہ بل نے اپنے منصوبے پر محنت سے کام کرنا شروع کر دیا۔ اگر دیکھا جائے تو ایسے بہت سے لوگوں کی بہت سی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے ہمت نہیں ہاری اور کامیابی حاصل کی۔ کامیابی ایسے لوگوں کا ہی مقدر بنتی ہے۔

آج کے دور میں ہر شخص محنت حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اس کیلئے جو محنت درکار ہوتی ہے وہ کرنا پسند نہیں کرتا۔ کامیابی کبھی بھی کچھ وقت میں حاصل نہیں کی جا سکتی اس کے لئیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ کوئی بھی کام ایسے نہیں ہوتا کے آپ نے کچھ سوچا اور وہ کام ویسے ہی فوراََ ہو جائے۔ اس کے لئے آپ کو شش کرنی پڑتی ہے۔ دنیا میں کسی بھی مقام پر پہنچنے کے لئے ضروری ہے کی آپ اس کے راستے میں آنے والی مشکالات کا سامنہ کرنے کے لئے تیار رہیں۔ کامیابی ایک ایسا لفظ ہے جو کے سننے میں بہت اچھا لفظ ہے لیکن اس کو حاصل کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔دنیا میں کسی بھی مقاپ پر پہنچنے کے لئے ہر انسان کو اپنے اندر کچھ تبدیلیاں لانی پڑتی ہیں جن کی بدولت اسے وہ مقام حاصل ہوتا ہے جس کے لئے وہ خواہشمند ہوتا ہے۔

ایک کامیاب انسان کی زندگی کا راز کیا ہے؟ اگر کبھی اس پر مطالعہ کرنے کا اتفاق ہو تو ضرور غور کیجئے گا کہ ایک کامیاب اور ایک عام آدمی کی زندگی میں کیا فرق ہے؟ وہ شخص جو زندگی میں کامیاب ہے اور وہ شخص جو کہ ایک سادہ زندگی گزار رہا ہے ان دونوں میں ایک بڑی چیز جو فرق قائم کرتی ہے وہ ہے سوچ۔ سوچ دو طرح کی ہوتی ہے مثبت سوچ اور منفی سوچ۔ ایک کامیاب انسان ہمیشہ ہر کام کا حل مثبت انداز میں نکالنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ ایک عام آدمی اسی کام کا حل منفی اور آسان طریقوں سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے اس کی کرشش ہوتی ہے کہ اس کو کسی قسم کی مشکلات کا منہ نہ کرنا پڑے لیکن کامیابی کبھی بھی معمولی سی محنت سے حاصل نہیں ہو جاتی۔ کامیابی تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی سوچ کو منفی رکھا جائے اور اس کے مطابق کام کیا جائے۔

Success

Success

کامیابی کبھی بغیر مقصد یا منزل کے حاصل نہیں ہوتی ان کے بغیر آپ جتنی چاہے محنت کر لیں کامیابی حاصل نہ ہوسکے گی۔ جب تک آپ اپنے لئے کسی ایک ایسے مقام کا تعین نا کر لیں جس کے لئے آپ خواہش مند ہوں اور اس منزل کو حاصل کرنا چاہیں اور اس کے لئے محنت کرنی شروع نہ کر دیں تب تک کامیابی آپ کا مقدر نہیں بنتی۔ ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھ کر محنت کی جائے تو کامیابی آپ کا نصیب بنے گی۔ کیونکہ کامیابی کبھی بھی بغیر منزل کے حاصل نہیں کی جا سکتی۔ اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو معلوم ہو گا کہ آج کا انسان اپنی ناکامی کا ذمہ دار کسی نہ کسی دوسری چیز کو قرار دیتا ہے جبکہ اس میں غلطی اس کی اپنی ہی ہوتی ہے۔ ایک بڑی وجہ جو انسان کی ناکامی کی وجہ بنتی ہے وہ یہ کہ انسان اپنے اندر موجود خوبیوں کو مدنظر رکھے بغیر محنت کرنا شروع کر دیتا ہے لیکن اس میں مکمل دل سے محنت نہیں کر پاتا اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ ایسے میں غلطی کس کی؟ یہاں تو انسان خود اپنا دشمن بن گیا۔

اگر اپنے اندر کی خوبیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور اپنے شوق کو سامنے رکھ کے محنت کی جائے تو کامیابی آپ کا مقدر لازمی بنتی ہے۔ بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہ زندگی میں کامیاب تو ہوتے ہیں لیکن اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے جس کی وہ خواہش رکھتے ہیں خود کے سامنے تو شاید وہ اپنی زندگی میں کامیاب ہیں اپنی زندگی میں لیکن معاشرے میں انہیں ایک کامیاب انسان کے نظریہ سے نہیں دیکھا جاتا اس کی وجہ عموماََ یہ ہوتی ہے کہ معاشرے کے سامنے انہوں نے اپنی زندگی مزاح میں گزاری ہوتی ہے لیعنی اپنی زندگی میں سنجیدہ نہیں ہوتے جو کہ بعد میں ان کو متاثر کرتی ہے۔

کیا کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کیا جائے؟ اکثر لوگ یہ سوچ کر محنت نہیں کرتے کہ کہیں اس سے ہماری روزمرہ کی رندگی لیعنی تفریح ختم نہ ہو جائے۔ لیکن کامیابی بھی آسانی سے حاصل نہیں ہو جاتی اس کے لئے آپ کو کچھ نہ کچھ محنت کرنی پڑتی ہے ۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے ضروری نہیں ہے کہ آپ اپنی رندگی صرف اسی طرف لگا دیں اس کے لئے بس اپنی زندگی میں سنجیدہ ہونا پڑتا ہے لیعنی جو کام بھی آپ کریں وہ سنجیدگی سے کریں۔
” کچھ پانے کے لئے کچھ کھونا پڑتا ہے”

Life

Life

یہ زندگی کا اصول ہے کہ اگر آپ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کے لئے آپ کو کچھ کھونا پڑتا ہے لیعنی کچھ چیزوں کو ترک کرنا پڑتا ہے۔ اگر ایک اچھے مقام تک پہنچنے میں آپ کو وقتی طور پر اپنی مصروفیات ترک کرنا پڑیں تو اس میں حرج نہیں۔ پوری دنیا میں جہاں پرضی جا کر دیکھ لیں کامیابی حاصل کرنے کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے اس کے علاوہ دوسرا کوئی حل موجود نہیں۔ جس مرضی شعبہ میں جا کر دیکھ لیں محنت کے بغیز اس میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، کیونکہ کھیر آپ کو کبھی پکی پکائی نہیں ملتی اس کو لزیز بنانے کے لئے آپ کو پہلے محنت کرنا پڑتی ہے پھر کہیں جا کر آپ اس سے لطف اندوز ہو پاتے ہیں۔ اسی طرح کامیابی حاصل کرنے کیلئے بھی پہلے محنت کرنا لازمی ہے۔

آج کے دور میں ایسی بہت سی چیزیں آگئی ہیں جن کی وجہ سے انسان کامیابی سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال ہے آج کے نوجوانوں کا موبائل فون، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا حد سے زیادہ استعمال کرنا۔ بنیادی طور پر یہ چیزیں دفتری استعمال کے لئے دریافت کی گئی تھی۔

لیکن اب ان کا منفی استعمال زیادہ کیا جا رہا ہے جو کہ آج کے نوجوان کو آپ کی سوچ سے زیادہ نقصان پہنچا رہا ہے۔ ہما را نوجوان ہر وقت اسی کی جادوئی دنیا میں مصروف رہنا پسند کرتا ہے جس کی وجہ سے وہ زندگی میں اس مقام تک نہیں پہنچ پاتا جس کا وہ حقدار ہوتا ہے۔

تحریر : خرم انیق