کامیابی حاصل کرنے والے نمائندے حکومتی رویہ کے باعث مایوسی کا شکار ہو گئے۔ محمد سجاد

لاہور (سدرہ علی سے) پنجاب حکومت بلدیاتی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ نہ کر سکی اور اختیارات دینے میں تا حال ناکام ہے، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نمائندے حکومتی رویہ کے باعث مایوسی کا شکار ہو گئے اور جنرل کونسلرز اتحاد گروپ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مطالبہ اختیارات کا منتقل کرنا ہے ۔پورے لاہور کے عوامی نمائندے اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔

چند روز میں احتجاج کی تاریخ دے دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر یونین کونسل کاہنہ 247 محمد سجاد نے ایک تقریب کے اختتام میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور مزید کہا کہ پنجاب حکومت نومنتخب بلدیاتی اداروں کو فعال کرے ،نومنتخب کونسلرز ، چئیرمین کو مکمل اختیارات دئیے جائے،محمدآصف رحمانی کا کہنا تھا شر افت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں ،کردار کشی نہ کی ہے نہ کریں گے ۔ انکا مز ید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو چاہئے تھا کہ حلف لینے کے بعد فور ی طور پر بلدیاتی نمائندوں کو با اختیار کردیتی مگر ایسا نہیں کیا گیا ۔وائس چئیرمین کاہنہ ارشد رضا ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ ہم شکر گزار ہے رانا مبشر اقبال صاحب کے جو یونین کونسل کے تمام معا ملات سرپرستی کر کے اپنا کردار ادا کر رہے اورشکر گزار ہے کاہنہ کی عوام کے جنہوںنے چئیرمین یونین کونسل کاہنہ حاجی بشارت صاحب جیسے ایماندار اورنڈر لیڈر کا انتخاب کیا۔

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

Mohammad Sajjad

سجاد علی شاکر
ممبر یو سی247
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480