باغی 2 کی کامیابی پر ٹائیگر شروف کا جذباتی انداز میں شکریہ

Tiger Schroff

Tiger Schroff

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف نے فلم ’’باغی 2‘‘ کی کامیابی پر جذباتی انداز میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

صرف 3 دن میں 73 کروڑ سے زائد کا کھڑکی توڑ بزنس کرنے والی فلم ’’باغی 2‘‘کے اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی فلم کی کامیابی پر مداحوں کا نہایت جذباتی انداز میں شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں ٹائیگر شروف نے اپنے تمام چاہنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’آپ سب لوگوں نے مجھے اور ’’باغی‘‘ کی ٹیم کو جو پیار اور محبت دی اس کیلئے میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں لیکن مجھے لگتا ہے آپ کے پیار اور محبت کے آگے شکریہ کافی نہیں ہے، میں اس وقت ایسا محسوس کررہا ہوں جیسے میں اب بھی خواب دیکھ رہا ہوں۔

ٹائیگر شروف نے کہا میرے پاس اس وقت الفاظ نہیں ہیں، میں آپ سب کو بتا نہیں سکتا کہ میں اس وقت کیا محسوس کررہا ہوں، میں فلم ’’باغی‘‘کی پوری ٹیم کے جانب سے آپ سب کو شکریہ کہنا چاہتا ہوں۔ ویڈیوکے آخر میں ٹائیگر شروف نے اپنے تمام چاہنے والوں، دوستوں، گھر والوں اوران تمام افراد کا شکریہ اداکیا جنہوں نے ان کی ہمت بڑھائی۔‘‘

فلم میں ٹائیگر شروف کے ایکشن سینز کی دھوم مچی ہوئی ہے، یہاں تک کہ اب تک بالی ووڈ میں ایکشن ہیرو کا خطاب حاصل کرنے والے اداکار اکشے کماراور ہریتھک روشن بھی ٹائیگر شروف کی تعریف کیے بغیر نہ ر سکے۔ اکشے کمار نے تو ان کا موازنہ مشہور مارشل آرٹسٹ ٹونی جا سے کرتے ہوئے انہیں بھارتی ٹونی جا قرار دے دیا۔