کروڑ لعل عیسن کی خبریں 13/11/2015

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی تقدیر بدل دونگا۔ ہمارے خاندان نے ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار چیئر مین یونین کونسل تھلجنڈی مخدوم قمر الزمان قریشی نے کروڑ نشیب میں کارنر میٹنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ 2010 میں آنے والے سیلاب سے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں آج تک نہ بنائی گئی ہیں۔ اور اب انتخابات میں ایک بار پھر سبز باغ دکھا کر لوگوں کو بے و قوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ علاقہ کی ترقی کیلئے کام کیا اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ انشاء اللہ 5 دسمبر کو جیت ہماری ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) وارڈ نمبر 13 میں کامیابی یقینی ہے۔ لوگوں نے جس محبت کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اترونگا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار کونسلر وارڈ نمبر 13 شیخ محمد عارف محبوب ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں آیا ہوں۔ کامیاب ہو کر لوگوں کی بھر پور خدمت کے ساتھ ساتھ انہیں ہر ممکن قانونی امداد بھی فراہم کرونگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار ) سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت ہے۔ پہلے بھی سماجی خدمت کر رہا ہوں۔ انشاء اللہ کامیاب ہو کر مزید کام کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار کونسلر یونین کونسل تھجنڈی ملک روشن ضمیر اتلیرا نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے لوگوں کی خدمت کر رہا ہوں۔ انشاء اللہ